ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بیان: بین الاقوامی برادری جنگ کی مذمت کرے

تہران(بولونیوز)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عالمی تنظیموں کو ایران کے خلاف جاری جنگ کی سختی سے مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برکس ممالک خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور کشیدگی کو کم کرنے میں مدد فراہم کریں۔

عراقچی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور بین الاقوامی قوانین کے تحت فوری ردعمل ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *