گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم پاکستان کا ردِعمل

کراچی(بولونیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کو اس فیصلے کا علم ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہوا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، جو ایک تشویشناک طرزِ عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس اچانک اور یکطرفہ فیصلے پر جلد مشاورت مکمل کرکے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور آئندہ دنوں میں سیاسی صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *