گورنر سندھ کی تبدیلی پر ڈاکٹر فاروق ستار کا شدید ردعمل، ایم کیو ایم پاکستان سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ

کراچی(بولونیوز) ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کی ممکنہ تبدیلی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنری ایک آئینی عہدہ ہے جو روایتی طور پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پاس رہا ہے اور اسے پارٹی سے واپس لینا ناانصافی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد پارٹی کے پاس وفاقی حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا اور ایم کیو ایم پاکستان کو فوری طور پر وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں گورنر کے عہدے کی روایت ہمیشہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ رہی ہے، اور اسے پارٹی سے محروم کرنا سیاسی اور آئینی لحاظ سے درست نہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں تناؤ بڑھنے کا امکان ہے اور آئندہ سیاسی منظرنامے پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *