گورنر سندھ کی تبدیلی، کامران ٹیسوری کو ہٹانے اور نہال ہاشمی کو نامزد کرنے کی سمری صدر کو ارسال

اسلام آباد/کراچی(بولونیوز)وفاقی حکومت نےگورنرسندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے اور نہال ہاشمی کو نیا گورنر سندھ مقرر کرنے کی سمری صدرِ پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا، جس میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بعض حالیہ بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے سے انہیں پیشگی طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، جس پر پارٹی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی سے صوبے میں اتحادی سیاست پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور آنے والے دنوں میں سندھ کی سیاسی صورتحال میں نئی ہلچل دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ صوبے میں وفاق کی نمائندگی کا اہم منصب سمجھا جاتا ہے اور اس میں تبدیلی کو سیاسی طور پر خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *