تل ابیب میں ہسپانوی سفیر سبکدوش، اسرائیل سے تعلقات ناظم الامور تک محدود
تل ابیب(بولونیوز)اسپین کی حکومت نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں متعین اپنے سفیر کو سبکدوش کر دیا ہے۔میڈرڈ سے شائع ہونے والے ہسپانوی اخبار کے مطابق حکومت نے تل ابیب میں اپنا سفارتی عملہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد یہ فیصلہ نافذ العمل ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق کابینہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو صرف ناظم الامور تک محدود رکھنے اور سفارتی عملے میں کمی کی حمایت کی۔
یاد رہے کہ اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 1986 میں سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، تاہم تعلقات میں کشیدگی برقرار رہی ہے۔ اسپین نے غزہ جنگ اور ایران پر امریکا و اسرائیل کے ممکنہ حملوں کی شدید مخالفت بھی کی ہے۔


