سابق ہندو کرکٹر کرتی آزاد برہم، ‘یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے، کسی ایک مذہب کی نہیں

نئی دہلی(بولونیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ٹرافی کو مندر لے کر جانے پر سابق بھارتی کرکٹر اور لوک سبھا کے رکن کرتی آزاد نے شدید تنقید کی ہے۔

کرتی آزاد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ بھارتی ٹیم کو اس اقدام پر شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ 1983 کے ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح میں ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی کرکٹرز شامل تھے اور ٹرافی بھارت لائی گئی تھی، نہ کہ کسی مخصوص مذہبی خاندان کی ملکیت میں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ فاتح ٹیم نے پورے بھارت کی نمائندگی کی تھی، نہ کہ سوریا کمار اور جے شاہ کے خاندان کی۔ مزید کہا کہ محمد سراج نے ٹرافی کو مسجد میں نہیں رکھا اور سنجو جنہوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی، وہ ٹرافی کو چرچ نہیں لے گئے۔

کرتی آزاد نے زور دیا کہ یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے، کسی ایک مذہب کی نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹرافی کو مندر میں لے جانے کے اقدام پر ملک کے اندر ہی سخت تنقید کا سامنا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی اس پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *