وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی اداروں میں ورک فرام ہوم اور دیگر اقدامات کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اداروں میں ملازمین کے لیے اہم فیصلے جاری کیے ہیں، جن کے تحت مختلف دفاتری اور مالیاتی پالیسیوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔
وفاقی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وفاقی دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلے رہیں گے، جبکہ لازمی شرکت کی پابندی برقرار رہے گی۔
گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران جو 3 لاکھ روپے یا اس سے زائد تنخواہ حاصل کرتے ہیں، ان کی 2 دن کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کابینہ ارکان کے تمام غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سوائے لازمی سرکاری دوروں کے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ اقدامات حکومت کی مالیاتی بچت، موثر انتظام اور دفاتری کام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔


