ٹرمپ کا ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر ردعمل، مجتبیٰ خامنہ ای پر مایوسی کا اظہار
واشنگٹن(بولونیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر انہیں مایوسی ہوئی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نئے سپریم لیڈر کے آنے سے ایران میں صورتحال تبدیل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران میں ایسا صدر دیکھنا چاہتا ہے جو دنیا کے لیے مثبت اور بہتر کردار ادا کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک غیرجانبدار تھے، اس کے باوجود ان پر حملے کیے گئے، جو خطے کے امن کے لیے تشویشناک عمل ہے۔
امریکی صدر کے اس بیان کو ایران کے سیاسی منظرنامے اور خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


