مریم نواز شریف کا اہم اعلان: تعلیمی ادارے بند، سرکاری ایندھن میں کمی

لاہور(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کل سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ تاہم، امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

مزید برآں، انہوں نے آئل کے بحران کے پیش نظر تمام وزراء کے لیے سرکاری ایندھن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری افسران کی گاڑیوں اور ڈیزل کے الاؤنس میں 50 فیصد کمی کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کا فیصلہ بھی کیا ہے، جس کے تحت صرف ضروری عملہ دفتر میں حاضر ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ایندھن کی بچت اور شہری سہولیات پر بوجھ کم کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *