علی لاریجانی: نئے سپریم لیڈر موجودہ حساس حالات میں ایران کی قیادت کر سکتے ہیں

تہران(بولونیوز)ایران کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای موجودہ حساس حالات میں ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی مجلس خبرگان نے خطرات اور حملوں کے باوجود نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا ہے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام اور قومی اتحاد برقرار رہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نئے سپریم لیڈر کی قیادت میں متحد رہیں اور ملک کے ساتھ وفاداری کا عہد کریں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد مجلس خبرگان نے عوام سے نئے لیڈر کے ساتھ وفاداری اور اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *