ایران و اسرائیل میں تازہ کشیدگی، دبئی اور عراق پر ایرانی ڈرون حملے، تہران میں اسرائیلی بمباری
تہران(بولونیوز)ایران نے دبئی اور عراق میں ڈرون حملے کیے، جس کے جواب میں اسرائیل نے تہران میں ایک آئل ڈپو پر بمباری کی۔
ایرانی ڈرون دبئی مرینا کے ایک ٹاور سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا۔
کرد عراق کے ایربل میں بھی ایرانی ڈرون حملہ ہوا، جس کے بعد ایربل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور آگ کے شعلے بلند ہوئے۔ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں تہران سے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
اس کے جواب میں اسرائیل نے مغربی تہران کے علاقے کرج میں واقع تیل کے ڈپو پر بمباری کی۔ عرب میڈیا کے مطابق کوہاک اور شہرَان میں بھی تین آئل ڈپوؤں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔
یہ تازہ کشیدگی خطے میں سکیورٹی صورتحال کو مزید خطرناک بنا رہی ہے، جبکہ عالمی برادری بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔


