ایران نے خلیجی ممالک پر ہزاروں میزائل اور ڈرون حملے کیے

تہران(بولونیوز)ایران نے خلیج میں موجود مختلف ممالک کے خلاف بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ایران نے متحدہ عرب امارات پر 204 سے زائد میزائل اور 1072 سے زائد ڈرونز داغے۔

کویت پر 180 سے زائد میزائل اور 390 سے زائد ڈرونز حملے کیے گئے۔

قطر پر 108 سے زائد میزائل اور 50 سے زائد ڈرونز استعمال ہوئے۔

بحرین پر 75 سے زائد میزائل اور 123 سے زائد ڈرونز حملے کیے گئے۔

سعودی عرب پر 5 سے زائد میزائل اور 32 سے زائد ڈرونز داغے گئے۔

سلطنت عمان پر 11 سے زائد ڈرونز حملے کیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، ایران کی یہ کارروائیاں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکورٹی خطرات کی نشاندہی کرتی ہیں، اور ان سے خلیجی ممالک میں ہنگامی تیاریاں اور دفاعی اقدامات مزید بڑھا دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *