ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک سے معافی مانگ لی، مزید حملوں سے انکار
ایران(بولونیوز)ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا کسی بھی پڑوسی ملک سے دشمنی کا کوئی ارادہ نہیں۔
صدر نے واضح کیا کہ ایران کسی پڑوسی ملک پر حملہ نہیں کرے گا جب تک کہ وہاں سے پہلے کوئی جارحیت نہ کی جائے۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور دوستانہ تعلقات قائم رکھنے پر زور دیا اور مزید حملوں سے اجتناب کرنے کا اعلان کیا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام اور تعاون کے لیے ایران پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات برقرار رکھے گا اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کرے گا۔


