وزیراعظم کی سادگی اور بچت کی ہدایت، عوام پر بوجھ کم کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ترقی، سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تیار کرنے اور عوام پر بوجھ کم سے کم رکھنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی معاشی صورتحال اور حالیہ عالمی کشیدگی کے اثرات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور اس کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قیمت میں اضافہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کیا گیا، تاکہ عالمی سطح پر اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر منتقل ہو۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد عوام کے لیے آسان اور قابل عمل سفارشات تیار کرے۔ علاوہ ازیں، شہباز شریف نے کہا کہ جو پیٹرول پمپس یا کمپنیاں مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی جائیں، ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور لائسنس منسوخ کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے معاشی منصوبہ بندی اور شفافیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *