پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایے بھی بڑھا دیے گئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد بین الصوبائی اور اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے راولپنڈی کے لیے ایگزیکٹو کرایہ 2250 سے بڑھ کر 2480 روپے اور ایگزیکٹو پلس کرایہ 3350 سے بڑھ کر 3680 روپے ہو گیا۔لاہور سے کراچی کے لیے کرایہ 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 13200 روپے مقرر کیا گیا۔

لاہور سے مری کے لیے کرایہ 3100 سے بڑھ کر 3720 روپے ہو گیا۔

لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 700 روپے اضافے کے ساتھ 4200 روپے ہو گیا۔

لاہور سے ملتان کا نیا کرایہ 3150 سے بڑھ کر 3750 روپے مقرر کیا گیا۔

لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2150 روپے ہو گیا۔

لاہور سے پاکپتن کے لیے کرایہ 350 روپے اضافے کے ساتھ 1750 روپے ہو گیا۔

لاہور سے سرگودھا کے لیے کرایہ 350 روپے اضافے کے بعد 2000 روپے مقرر کیا گیا۔

ٹرانسپورٹ حکام نے کہا ہے کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاکہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ نئے کرایوں کے مطابق سفر کریں اور اضافے کی وجہ سے ہو سکنے والی مشکلات کے لیے صبر اور تعاون کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *