تربیتی طیاروں اور ایئر ایمبولینس کے فیول کی قیمت 85 روپے فی لٹر بڑھ گئی

کراچی(بولونیوز)ملک میں چھوٹے تربیتی طیاروں اور ایئر ایمبولنس کے لیے استعمال کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 85 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

بانی ایئر کرافٹ اونرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان کے مطابق چھوٹے تربیتی طیاروں کے ایندھن کی قیمت اضافے کے بعد 670 روپے فی لٹر ہو گئی ہے، انھوں نے کہا فیول کی قیمت میں اضافے سے پائلٹس کی تربیت کی لاگت میں 10 لاکھ روپے تک اضافہ ہو جائے گا۔

عمران اسلم کا کہنا تھا کہ کشیدگی مزید جاری رہی تو فلائنگ اسکولوں کا کاروبار ایندھن کی قیمت بڑھنے سے ٹھپ ہوکر رہ جائے گا، ایئرایمبولنس سروس کے کرائے بھی بڑھ جائیں گے، اس لیے حکومت طیاروں کے لیے ایندھن کی فراہمی لازمی بنائے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اسرائیل جنگ نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کی جنرل ایوی ایشن کو بری طرح متاثر کیا ہے، ایندھن کی فراہم رکی تو آئندہ چند دنوں میں ایئر ایمبولنس سروس اور فلائنگ اسکول کے طیاروں کی فلائٹس معطل ہو جائے گی۔

عمران اسلم کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کسی بھی انسانی جان بچانے کے لیے فوری نقل حمل کے لیے لازمی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولنس اور جنرل ایوی ایشن کی بہتری کے لیے سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی معاونت کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *