ترک حکومت کا عوام کے لیے بڑا اعلان: مارچ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ محدود

ترکی(بولونیوز)حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مارچ میں پیٹرول اور دیگر تیل کی قیمتوں میں عمومی اضافہ نہیں ہوگا۔ حکومت نے کہا ہے کہ جنگ کی وجہ سے اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس پر 75 فیصد ٹیکس سبسڈی دی جائے گی۔

حکومتی بیان کے مطابق، اگر تیل کی قیمت میں 10 لیرا اضافہ ہوتا بھی ہے تو شہریوں کو صرف 2.5 لیرا اضافہ برداشت کرنا پڑے گا۔

اس اقدام کا مقصد عوام پر اضافی بوجھ کو کم کرنا اور توانائی کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھنا بتایا گیا ہے۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پالیسی کے تحت معاشی فوائد سے مستفید ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *