مکران کوسٹل ہائی وے پر دو گاڑیوں میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
گوادر(بولونیوز)گوادر کے علاقے اورماڑہ کے قریب منیجی مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ ایس پی اسلم بنگلزئی کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کے فوری بعد لاشوں اور زخمیوں کو درمان جاہ ہسپتال، اورماڑہ منتقل کیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک کنارے کھڑے خراب ایل پی جی براؤزر اچانک سڑک کراس کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کا تصادم ہوا۔
مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ڈرائیوروں اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ہائی وے پر احتیاط سے سفر کریں۔


