روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے
واشنگٹن(بولونیوز)روس نے ایران کو امریکی فوجی اہداف پر حملے کرنے کے لیے خفیہ معلومات فراہم کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملے زیادہ درست ہوئے، جس کا تعلق روس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات سے بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد روس مسلسل ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشنز فراہم کرتا رہا ہے، جس سے ایران کو اپنی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مدد ملی ہے۔
امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ اس پیش رفت نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے اور امریکی دفاعی حکام اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کی اطلاعات سے عالمی سیاسی اور فوجی توازن پر اثر پڑ سکتا ہے اور خطے میں مستقبل میں مزید عسکری کارروائیوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔


