ڈیفنس فیز 7 میں رہائشی عمارت کی چھت سے خاتون گر گئی
کراچی(بولونیوز)ڈیفنس فیز 7 خیابان جامی میں ایک رہائشی عمارت کی چھت سے خاتون گرنے کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی شناخت 24 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ اسی عمارت میں کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کا بھائی دبئی میں موجود ہے۔
فی الحال خاتون بیان دینے کے قابل نہیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معلوم ہونا باقی ہے کہ خاتون کسی نے دھکا دیا یا وہ خود گری، اور اس کی تفصیل متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
پولیس نے علاقے کے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ واقعے کی چھان بین جلد اور مؤثر طریقے سے کی جا سکے۔


