امریکہ نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کی رعایت دے دی

واشنگٹن(بولونیوز)عالمی توانائی کی فراہمی میں ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازع کے پیش نظر اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث، امریکہ نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کے لیے 30 دن کی مہلت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ رعایت بھارت کی جانب سے ایرانی بحری جہاز کی معلومات فراہم کرنے اور اسے امریکی بحریہ کے ذریعے ہدف بنانے میں تعاون کے بدلے دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے بھارت کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں وقتی ریلیف حاصل ہوگا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

سماجی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال میں مسلمانوں کے اتحاد اور باہمی تعاون کی اہمیت بڑھ گئی ہے، اور ایسے عالمی فیصلوں کے اثرات سے بچنے کے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان جیسی مسلم ایٹمی طاقتوں کو اس ضمن میں اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھنے اور علاقائی سلامتی کے لیے تیار رہنے کی اہمیت بھی اجاگر کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *