ایران پر حملوں کا کوئی جواز نہیں، روس کی امریکا اور اسرائیل پر تنقید

روس(بولونیوز)وزارت خارجہ روس کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مبینہ جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ایران کے خلاف جاری حملوں کے حق میں جو بیانات اور دلائل پیش کیے گئے ہیں وہ ثابت شدہ نہیں ہیں اور ان کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ماریا زاخارووا نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول کے طلبہ کے قتل کے واقعے پر مغربی ممالک کی جانب سے مناسب ردعمل کا نہ آنا انتہائی افسوسناک اور ہلا دینے والا معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات پر عالمی برادری کا خاموش رہنا سنگین انسانی المیہ ہے اور اس حوالے سے واضح اور ذمہ دارانہ ردعمل کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *