سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار روپے سستا ہو گیا

کراچی(بولونیوز) عالمی اور ملکی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہو گیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 537 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے تک گر گئی۔ یاد رہے کہ منگل کو سونے کی قیمت فی تولہ 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے تھی، جو 13 ہزار 900 روپے کے اضافے کے بعد ریکارڈ کی گئی تھی۔

دریں اثنا، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور فی تولہ چاندی 100 روپے بڑھ کر 9 ہزار 4 روپے ہو گئی۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی ڈیمانڈ میں فرق اس کمی کا بنیادی سبب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *