کرپٹ افسران میں کھلبلی۔ کام نمٹانے میں تیزی۔ نئے میونسپل کمشنر خطرے کی گھنٹی
کراچی(بولونیوز)بلدیہ کراچی کےنئےمیونسپل کمشنرابرار احمد جعفر جو صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی خصوسی توجہ سے تعینات کئےگئے ہیں۔ کرپٹ افسران ٹولے نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد سیاسی جماعت کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیف عباس، عدنان زیدی، معظم قریشی، فیصل رضوی، عمیر سکندر، آفتاب قائم خانی، ڈاکٹر انعام، رضا، سہیل احمد، ہمایوں خان اور کچھ دیگر افراد نے شرکت کی میونسپل کمشنرکوکیسےگھن چکر بنایا جائے حکمت عملی طے کی گئی۔انکی پرانی پوسٹنگ اور لین دین کے حوالے سے معلومات شیئرکی گئیں۔ سیف عباس نےکہا کہ میں سیٹ کرلوں گا۔ معظم قریشی نےکہا کہ مئیرکی ذمہ داری میری ہے۔ عیدی مہم چلانے اور کام نمٹانے میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ ابرار احمد جعفر حساس اندازمیں معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ کے ایم سی کرپشن اور کے ایم سی کرپٹ افسران کے حوالے سے وزیر بلدیات سے بریفنگ مل چکی ہے۔ سابق میونسپل کمشنر سمیرا حسن جو خود کرپشن کے کئی کیسوں میں ملوث ہیں انہوں نےبریفنگ دی لیکن ابراراحمد جعفرنےمحتاط اندازاختیار کیا۔ جبکہ وہ محکمہ جات کی الگ بریفنگ لیں گے۔ کے ایم سی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نےجووہائٹ پیپرجاری کیا ہے میونسپل کمشنر نے اس پر سنجیدہ موقف اختیار کیا ہے۔ مئیرکراچی سے ملاقات کے بعد وہ ناصر شاہ سے پالیسی لے کرآچکے ہیں اور ترقیاتی کاموں اور شفافیت کے لئے انہیں حدف مل چکا ہے۔ رمضان المبارک تک وہ واچ کریں گے اور عید کے بعد تبادلوں کے جھکڑ چلیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نیب زدہ اور او پی ایس افسران کی جگہ قابل اور سینئر افسران لگائے جائیں گے۔ فنانشل ایڈوائزرسےمعلومات کےبعد وہ ترجیحی طورپر ملازمین کے بقایا جات اور پنشنرز کے مسائل بھی دیکھیں گے۔اچھے افسر ہونے کےناطےمئیرکو اچھی ٹیم دیں گے اور کرپٹ افسران کو ڈی پوسٹ کریں گے۔ جس میں سیف عباس، فیصل رضوی، سہیل احمد، عدنان زیدی، فراز شیخ، عمیرسکندر،ہمایوں خان کی تبدیلی یقینی ہےجنکی شکایات اور کرپشن ہر جگہ موجود ہے۔ تاہم آئندہ چند دنوں میں صورتحال واضع ہوجائے گی۔


