پاکستان میں آج افطار سے قبل جزوی چاند گرہن ہوگا
اسلام آباد(بولونیوز) آج شام پاکستان میں جزوی چاند گرہن دیکھنے کو ملے گا، جو چاند کے طلوع ہوتے ہی شروع ہوگا۔ صادق آباد میں چاند گرہن شام 6 بج کر 2 منٹ پر شروع ہو کر شام 6 بج کر 50 منٹ تک جزوی طور پر جاری رہے گا۔ اس کے بعد یہ 7 بج کر 23 منٹ تک (penumbral) مرحلے میں مدھم ہوگا۔
چاند کا طلوع وقت 6 بج کر 23 منٹ مقرر ہے، اس لیے گرہن صرف طلوع کے وقت ہی واضح نظر آئے گا۔
گرہن کے مشاہدے کی تفصیلات:
مشرقی شہروں میں گرہن کا زیادہ حصہ دیکھا جا سکے گا۔
مغربی شہروں میں گرہن نہ ہونے کے برابر ہوگا۔
دنیا کے دیگر حصوں میں:
الاسکا، سائبریا، مشرقی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیسفک جزائر اور جنوبی امریکہ کے مشرقی علاقے میں مکمل خونی چاند گرہن دیکھنے کو ملے گا۔
افریقہ اور یورپ میں یہ گرہن نظر نہیں آئے گا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ صادق آباد میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں شام کے وقت افطار کے فوراً بعد چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، لہٰذا شہریوں کو مشاہدے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ مشاہدہ خاص طور پر نجومی اور فلکیات کے شوقین افراد کے لیے اہم ہوگا، کیونکہ جزوی اور penumbral گرہن دونوں مرحلے ایک ساتھ دیکھنے کا موقع فراہم کریں گے۔


