پاکستان کا ایئر اسپیس مکمل طور پر دستیاب اور محفوظ ہے، پی اے اے
کراچی(بولونیوز)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملکی ایئر اسپیس مکمل طور پر دستیاب اور محفوظ ہے۔اس وقت علاقائی سیکیورٹی صورت حال جس طرح کشیدہ ہو چکی ہے، اس میں پاکستان ایئر اسپیس میں ٹریفک پر ممکنہ اثرات کے تناظر میں پی اے اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا ایئر اسپیس مکمل طور پر دستیاب اور محفوظ ہے۔
پی اے اے کے مطابق ایرانی ایئر اسپیس دستیاب نہیں ہے تاہم پاکستان میں اوور فلائٹ ٹریفک فی الحال معمول کے مطابق ہے، اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی رات کے اوقات میں ممکنہ ایئر ٹریفک اضافے کے لیے تیار ہے۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ ایرانی نوٹم کے مطابق تہران ایئر اسپیس صبح 11:30 سے شام 05:00 PKT بجے تک بند ہے، ایرانی نوٹم میں توسیع کی صورت میں پاکستان ایئر اسپیس ٹریفک میں کچھ اضافہ متوقع ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام آپریشنز نارمل چل رہے ہیں اور سیفٹی اوّلین ترجیح ہے۔


