ایران کا اعلان: سپریم لیڈر، صدر اور آرمی چیف محفوظ، ریاستی امور معمول کے مطابق جاری
تہران(بولونیوز) ایران نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے حالیہ حملوں کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت مکمل طور پر محفوظ ہے۔
ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای محفوظ مقام پر موجود ہیں اور قومی سلامتی سے متعلق امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی مکمل طور پر محفوظ ہیں اور حکومتی امور کی سربراہی کر رہے ہیں۔
اسی طرح آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی بھی خیریت سے ہیں اور مسلح افواج کی آپریشنل ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج مکمل الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
سرکاری بیان میں واضح کیا گیا کہ ریاستی امور معمول کے مطابق جاری ہیں اور ملک کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


