ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج شام پریس کانفرنس، پاک افغان سرحدی صورتحال پر بریفنگ متوقع
اسلام آباد(بولونیوز)انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں پاک۔افغان حالات، سرحدی کشیدگی اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے حالیہ پیش رفت، جوابی اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم نکات سامنے آنے کا امکان ہے۔
قوم اور میڈیا کی نظریں اس پریس کانفرنس پر مرکوز ہیں، جس میں علاقائی سلامتی سے متعلق اہم سوالات کے جوابات متوقع ہیں۔


