پاک فوج کی کارروائی، خیبرپختونخوا میں افغان طالبان رجیم کے 53 مقامات پر حملے ناکام

خیبرپختونخوا(بولونیوز)پاک فوج کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان رجیم نے خیبرپختونخوا کے 15 سیکٹرز میں 53 مقامات پر حملے کیے، جن کا فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کے ذریعے بھرپور جواب دیا۔ آپریشن کے دوران دشمن کے 274 خوارج ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں اب تک 12 پاکستانی فوجی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 27 جوان زخمی اور ایک فوجی لاپتہ ہے۔

پاک فوج کی کارروائی میں دشمن کی 73 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کی گئی ہیں اور افغان طالبان کی 18 پوسٹوں پر قبضہ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس دوران دشمن کے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

پاک فوج نے کہا ہے کہ جوابی کارروائیاں شدت کے ساتھ جاری ہیں اور سرحدی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *