موثر جوابی کارروائیاں، 72 افغان خارجی ہلاک، درجنوں زخمی، سکیورٹی ذرائع
راولپنڈی(بولونیوز)سکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر جوابی حملوں کے نتیجے میں 72 افغان خارجی جہنم واصل جبکہ 120 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 16 افغان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں جبکہ 7 افغان پوسٹوں پر قبضہ حاصل کر لیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بڑا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کیا گیا، اس کے علاوہ 3 افغانی بٹالین اور ایک سیکٹر ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا گیا ہے۔ مؤثر جوابی کارروائی کے دوران 36 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز کو بھی تباہ کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال کے پیشِ نظر شدت کے ساتھ مزید جوابی حملے جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز پوری طرح الرٹ ہیں۔ کارروائیاں سرحدی علاقوں میں دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور آئندہ بھی کسی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔


