لاری اڈہ چکار میں فائرنگ کے تین ملزمان گرفتار، چیف ملزم بھی شامل

جہلم ویلی(بولونیوز)لاری اڈہ چکار میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں واقعے کا چیف ملزم بھی شامل ہے۔

واقعہ 24 فروری 2026 کو رات تقریباً 8:30 بجے پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی سید عباس علی نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ملزمان، جو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گئے تھے، کو ڈی ایس پی صدر مقام محمد سیاب خان کی نگرانی میں نوید الحسن، ایس ایچ او سٹی، تھانہ چکار اور دیگر نفری نے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سراج ولد جاوید، عبدالوہاب ولد اشتیاق، اور سبحان ولد مجاہد کے طور پر ہوئی ہے۔ وقوعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی زیر استعمال گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *