پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون کے استعمال پر 30 روز کی پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(بولونیوز) پنجاب حکومت نے آؤٹ ڈور ڈرونز کے استعمال پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ پابندی صرف بیرونی مقامات پر ڈرون کے استعمال پر ہوگی، جبکہ ان ڈور ہونے والی تقریبات میں ڈرون کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی سلامتی اور پرائیویسی کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے اور پابندی کے دوران خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *