شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی بختاور، والد نے حالات بتا دیے

کراچی(بولونیوز)شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی بختاور کے والد نے واقعے کے پس منظر سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔والد کے مطابق بختاور کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی اور اسے 150 تولہ سونا پہنایا گیا تھا۔ تاہم شوہر اور سسرالی افراد بیٹی کو مختلف طریقوں سے تنگ کرتے تھے۔ والد نے بتایا کہ ڈیفنس میں کمرشل پلاٹ اور برانڈتھ روڈ پر دکان بھی بیٹی کے شوہر اور سسرال کو دی گئی، لیکن اب سسرالی مزید ساڑھے 3 کروڑ روپے مانگ رہے تھے۔

والد کے مطابق ایک کروڑ روپے اپنے ملازم کے ذریعے داماد اسماعیل کو بھیجے گئے، اور ملزم اب بیٹی کی گاڑی بیچنا چاہ رہا تھا، جس پر جھگڑا ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *