محکمہ جنگلی حیات کا کریک ڈاؤن، خرگوش کا غیرقانونی شکار کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
لاہور(بولونیوز) محکمہ جنگلی حیات نے غیرقانونی شکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خرگوش شکار کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق گرفتار ملزمان پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے برآمد 25 تیتر بھی بازیاب کروا کر جنگل میں آزاد کر دیے گئے، تاکہ جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔


