جنوبی وزیرستان، نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول بارودی مواد سے اڑا دیا

جنوبی وزیرستان(بولونیوز) شریف خان کوٹ: 24 فروری 2026 کو نامعلوم افراد نے علاقے کے ایک سرکاری اسکول کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا اور اسکول کو تباہ کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق دھماکے سے اسکول کے دو کلاس رومز، باتھ رومز اور گیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ مزید حملوں کو روکا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *