غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس بی سی اے میں اسپیشل ٹاسک فورس اور ڈرون سروے کا آغاز

کراچی(بولونیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک اسپیشل اینٹی الیگل ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔

وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ گنجان آباد علاقوں میں مسلسل نگرانی اور بروقت کارروائی کے لیے ڈرون سروے لازمی کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہاشم بنگوار نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات میں ملوث افراد کو پہلے وارننگ دی جائے گی اور باز نہ آنے کی صورت میں فوری قانونی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا یہ اقدام شہر میں غیر قانونی قبضوں کے خاتمے اور شہری منصوبہ بندی کی بحالی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *