وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پشاور(بولونیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 مارچ 2026 تک ملتوی کر دی ہے۔


