نائب صدر جے ڈی وینس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قانون شکنی قرار دے دیا
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا کےنائب صدرجےڈی وینس نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو لاقانونیت پر مبنی قرار دیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نائب صدر نے کہا کہ عدالتی فیصلہ صاف اور سادہ الفاظ میں قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس سے صدر کے لیے امریکی صنعتوں اور سپلائی چین کے تحفظ کو یقینی بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ٹیرف عائد کرنے کے دیگر اختیارات بھی موجود ہیں اور وہ امریکی ورکرز کے حقوق کے تحفظ اور انتظامیہ کی تجارتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے ان اختیارات استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دیا تھا، جس پر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اب ٹیرف کے لیے دیگر متعلقہ قوانین کا سہارا لیا جائے گا۔


