بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کارروائی ناکام، سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر سوالات

ساہیوال(بولونیوز)شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہری حلقوں کے مطابق پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کے احکامات کے باوجود بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی، جس کے باعث ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عدم عملدرآمد سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور انسانی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران عملی اقدامات کے بجائے فوٹو سیشن کر کے سب کچھ ٹھیک ہونے کی رپورٹس پیش کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

ساہیوال کے شہریوں نے پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ٹریفک پولیس افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *