مودی سے بہتر تو ایک گدھا ہے، دھرو راٹھی
نئی دہلی(بولونیوز)مشہور بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی کا وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے ایک حالیہ بیان سوشل میڈیا پر شدید بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور یوٹیوبر دھرو راٹھی نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک ایسا موازنہ کیا ہے جس نے پورے بھارت میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر مودی نہیں تو اور کون؟ (یعنی مودی کا متبادل کون ہے)، تو دھرو راٹھی نے جواب دیا کہ نریندر مودی سے بہتر تو ایک گدھا ہے۔ ایک حقیقی گدھا بھی ان سے بہتر ثابت ہوگا کیونکہ وہ وہاں بیٹھ کر کم از کم کچھ کرے گا تو نہیں۔


