ماہ رمضان میں گراں فروشی کی روک ٹھام کے لئے کریک ڈاؤن شروع
کراچی(بولونیوز)کراچی انتظامیہ کے افسران نے ماہ رمضان میں گراں فروشی کی روک ٹھام کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے پہلے روز کی کارروائی کی اب تک کی رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں196 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کئ گئ مجموعی طور پر 18 لاکھ 82 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
مجسٹریٹس نے 491 مقامات پر قیمتیں چیک کیں بیشتر مقامات پر مجسٹریٹس نے اپنی نگرانی میں سر کاری نرخ پر اشیاء فروخت کرائ مختلف ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کے مطابق 61 مقامات پر مجسٹریٹس نے خود کھڑے ہوکر اشیا فروخت کرائیں-


