رمضان میں پرائس کنٹرول اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے خصوصی اقدامات،

کراچی(بولونیوز)ماہِ رمضان کے دوران گراں فروشی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کر لیے ہیں۔ کمشنر کراچی آفس میں کنٹرول روم کے تحت شکایتی مرکز قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام اضلاع میں بھی شکایتی مراکز فعال کر دیے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق شہری زائد قیمت وصول کیے جانے کی شکایت ہیلپ لائن 1299 پر درج کرائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشوں کی نشاندہی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ان کی ہدایت پر تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں خصوصی شکایتی مراکز قائم کر دیے ہیں، جہاں شہری ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کے علاوہ مقررہ مراکز پر بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع میں قائم شکایتی مراکز میں شامل ہیں:

ضلع کورنگی: لیاقت مارکیٹ، ٹنکی مارکیٹ، شاہ فیصل کالونی نمبر 3، رفاعِ عام و شاہ فیصل کالونی نمبر 1، بھٹائی کالونی، کورنگی نمبر 2، 3 اور 6 مارکیٹس، بابر مارکیٹ، کے ایریا مارکیٹ، کلو چوک

ضلع ملیر: ویجیٹیبل اینڈ فروٹ مارکیٹ، گوشت مارکیٹ، بی ایریا مارکیٹ، میمن گوٹھ مارکیٹ، کاٹھور مین بازار، گڈاپ مین بازار، بھٹائی آباد، بچت بازار

ضلع وسطی: بلاک ایم میٹ مارکیٹ، ناگن چورنگی، خدیجہ مارکیٹ، ڈسکو موڑ، پاور ہاؤس، سندھی ہوٹل، واٹر پمپ، لیاقت آباد سپر مارکیٹ، گول مارکیٹ، پاپوش مارکیٹ، لیاقت چوک

ضلع جنوبی: جوڈیا بازار، دہلی کالونی، رنچھوڑ لائن، کھڈا مارکیٹ، ایمپریس مارکیٹ

ضلع شرقی: فاریہ مارکیٹ، جوہر کمپلیکس، طارق کمرشل، شہاب الدین مارکیٹ، جمشید روڈ، پی آئی بی فاطمہ جناح کالونی، مچھی مارکیٹ، چھوٹی مارکیٹ، پرفیوم چوک، نیو دھوراجی

ضلع غربی: اقبال مارکیٹ، خواجہ غریب نواز مارکیٹ

ضلع کیماڑی: 24 مارکیٹ، جیکسن مارکیٹ، بڑا بورڈ منگھو پیر روڈ، گریکس مارکیٹ

کراچی انتظامیہ کے مطابق رمضان کے دوران پرائس کنٹرول کو مؤثر بنانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مانیٹرنگ اور کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *