بینک کے باہر خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں بینک کے باہر سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے خاتون پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈ نے خاتون پر بے رحمی سے فائرنگ کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو رقم دینے کے بہانے اے ٹی ایم پر بلایا۔ جب خاتون اے ٹی ایم پہنچی تو گارڈ خود مشین پر گیا، اور جیسے ہی خاتون نے اے ٹی ایم کا دروازہ کھولا، گارڈ نے تلخ کلامی شروع کی۔

فوٹیج میں واضح ہے کہ گارڈ نے اچانک پستول نکالا اور خاتون پر سیدھی گولی چلا دی۔ پہلی گولی خاتون کے سینے پر لگی، جس کے بعد خاتون نے اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *