وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین اب خود نجی رہائش کا بندوبست کریں گے
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے رہائش کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اب سرکاری ملازمین خود نجی رہائش کا انتظام کریں گے اور سرکاری کرایہ کی سہولت براہِ راست نہیں دی جائے گی۔
نئی پالیسی کے مطابق:
کرایہ تین سالہ لیز پر مبنی ہوگا اور ایک سال کا ایڈوانس کرایہ ادا کیا جائے گا۔
یوٹیلیٹی بلز (بجلی، پانی، گیس وغیرہ) کی ادائیگی بھی ملازمین کی ذمہ داری ہوگی۔
میاں اور بیوی میں سے صرف ایک کو سرکاری کرایہ کی سہولت دی جائے گی۔
وفاقی حکومت کے اس اقدام کا مقصد سرکاری وسائل کے بہتر استعمال اور شفافیت کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو اب اپنی رہائش کے انتظام کے لیے نجی شعبے کی سہولیات پر انحصار کرنا ہوگا۔


