گل پلازا کے دکانداروں کو رمضان میں بلا معاوضہ 1200 اسٹالز دینے کا اعلان،میئرکراچی

کراچی(بولونیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازا کے دکانداروں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں متاثرین کو بلا معاوضہ 1200 اسٹالز فراہم کیے جائیں گے۔

کے ایم سی کے ترجمان کے مطابق اسٹالز پولو گراؤنڈ میں لگائے جائیں گے تاکہ دکاندار رمضان کے تجارتی سیزن سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور کے ایم سی سانحۂ گل پلازا کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ رمضان المبارک تاجروں کا اہم سیزن ہوتا ہے اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، تاکہ متاثرین اپنے کاروبار کو بحال کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *