حوالہ ہنڈی کے الزام میں گرفتار ملزم خرم اقبال چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

کراچی(بولونیوز)عدالت میں حوالہ ہنڈی کے الزام میں گرفتار ملزم خرم اقبال کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر بیرون ملک حوالہ ہنڈی کے ذریعے کام کر رہا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون اور کیش بھی برآمد ہوا۔ ایف آئی اے نے عدالت سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

ملزم کے وکلاء قمر عباس اور بشرا عباس نے عدالت سے درخواست کی کہ خرم اقبال دل کا مریض ہے اور اسے طبی معائنہ کرایا جائے۔ عدالت نے ملزم کا جناح اسپتال سے طبی معائنہ اور علاج کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت میں ملزم کی میڈیکل رپورٹس بھی پیش کی جائیں اور 6 فروری کو صبح گیارہ بجے ملزم دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *