ڈھاکا میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، محسن نقوی کے حق میں عوامی مظاہرہ

ڈھاکا(بولونیوز)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور محسن نقوی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے کے دوران پاکستان کے لیے محبت، احترام اور دوستی کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

مظاہرے میں شریک افراد نے پاکستان کو برادر اور مددگار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات، باہمی احترام اور بھائی چارہ قائم ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوستی پر انہیں فخر ہے۔

عوامی مظاہرے میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات، اتحاد اور یکجہتی کو اجاگر کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *