موسم سرما کے آخری مراحل، سردی میں نمایاں کمی
کراچی(بولونیوز)موسم سرما کا تقریباً 90 فیصد حصہ گزر چکا ہے، جس کے باعث سردی میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شہر کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں تدریجی اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
اس وقت کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور شمال کی سمت سے ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ رات کے کم از کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


