پاکستان میں سونے کی قیمت میں دو روز میں 61 ہزار روپے کی کمی،مارکیٹیں سستی
کراچی(بولونیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی سطح پر سونا نمایاں طور پر سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں آج مزید 25,500 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 21,862 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے اور فی اونس سونے کی قیمت 255 ڈالر کم ہو کر 4,895 ڈالر پر آگئی ہے۔ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 35,500 روپے سستا ہوا تھا، جس کے بعد دو روز میں مجموعی کمی 61 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مقامی سطح پر چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 2,063 روپے کمی کے بعد 9,006 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1,768 روپے کم ہو کر 7,721 روپے پر آگئی ہے۔


