ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں غیر قانونی تعمیرات کا تازہ سانحہ گل پلازہ دہرا گیا
کراچی(بولونیوز)ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے میں ایک اور غیر قانونی بلڈنگ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جو گل پلازہ جیسے سانحوں کے خدشات کو بڑھا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 12، جی کے شیٹ نمبر 5 پر بغیر نقشہ کے چھ منزلہ عمارت تعمیر کی جا رہی ہے، جس کے لیے ہر غیر قانونی منزل کی تعمیر پر لاکھوں روپے رشوت وصول کی جا رہی ہے۔ بلڈرز آصف پونا والا کے تحت یہ کام دن رات جاری ہے۔
علاقائی ایس بی سی اے افسران، بشمول ڈائریکٹر کشن چند اور ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم خان، اس غیر قانونی سرگرمی میں سرپرستی فراہم کر رہے ہیں۔
سوشل ورکر جاوید خانذادہ کی جانب سے یہ اطلاعات چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کراچی ریجن اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کراچی ریجن کو ارسال کی گئی ہیں تاکہ فوری نوٹس لیا جا سکے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سوشل ورکر نے خبردار کیا ہے کہ اگر غیر قانونی تعمیرات اسی طرح جاری رہیں تو علاقے میں گل پلازہ جیسے سانحات دہرائے جا سکتے ہیں، جس سے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرہ لاحق ہوگا۔


